کھیل

زیم افرو ٹی 10 میں نیو یارک لاگوس نے ڈربن وولوز کو 10 رنز سے شکست دیدی

ہرارے :زیم ایفرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کے چوتھے روز جہاں سب کی نظریں ڈیوڈ وارنر پر جمی ہوئی تھیں، وہیں نجیب اللہ زدران، داسن شناکا، شی ہان جے سوریا اور سکندر رضا جیسے کھلاڑیوں نے ہرارے اسپورٹس کلب کا شو اپنے نام کیا۔ نیو یارک لاگوس، ہرارے بولٹس اور جو برگ بنگلہ ٹائیگرز پوائنٹس ٹیبل پر تین پوزیشن پر قابض ہیں۔ پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیو یارک لاگوس نے خطرناک راسی وان ڈیر ڈوسن کی وکٹ جلد گنوادی جس کے بعد اوشکا فرنینڈو (36) اور نجیب اللہ زدران (43) نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

زدران نے 33 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور ایک چوکا لگایا جس کے بعد ریان برل (22) اور جوشوا بشپ (18) نے عمدہ کردار ادا کرتے ہوئے اسکور کو 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز تک پہنچا دیا۔جواب میں شرجیل خان 59 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ تاہم لاگوس کے گیند بازوں نے باقاعدگی سے وکٹیں حاصل کیں اور دوسرے بلے بازوں کو جانے نہیں دیا۔ ریگس چکابوا نے ناقابل شکست 27 رنز کی اننگز کھیلی لیکن یہ کافی نہیں تھا کیونکہ این وائی ایس لاگوس نے فتح اپنے نام کرلی۔

اگلا میچ میں بولاوایو بریو جیگوارز کا مقابلہ ہرارے بولٹس سے تھا جس میں جیگوار 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز ہی بناسکی۔ جیگوارز کی جانب سے انعام الحق نے 22 اور نک ہوبسن نے 35 رنز بنائے جبکہ شی ہان جے سوریا اور رچرڈ گلیسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں جیگوارز کی بولنگ شروع میں ہی خطرناک نظر آئی کیونکہ ڈیرن ڈوپاویلن نے 2 اور اکیلا دننجایا نے 1 وکٹ حاصل کی تاہم وہ داسن شناکا کو روکنے میں ناکام رہے جنہوں نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے انہوں لگاتار چار چھکے لگا اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح دلادی۔ دن کے تیسرے اور آخری میچ میں کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

برائن بینیٹ (11) اور روہان مصطفی (28) نے شاندار آغاز کیا اور جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز کی بولنگ نے چند بڑی وکٹیں حاصل کیں۔ سکندر رضا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 3 وکٹیں حاصل کیں اور اسمپ آرمی 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 82 رنز ہی بناسکی۔ اس کے بعد سے ہرارے اسپورٹس کلب میں سکندر رضا کی باری تھی انہوں نے ناقابل شکست 62 رنز بنائے اور اکیلے ہی ٹائیگرز شکست دیدی۔ ان کی ٹیم کو کامیابی 5 وکٹوں سے ملی جبکہ کھیل کا ایک اوور باقی تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker