
اسلام آباد(سب نیوز)منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اقربا پروری اور من پسند تعیناتی کے اصول و ضوابط کی دھجیا ں اوڑا دی گئیں ۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سے اے کراچی میں من پسند شخص کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے سابقہ سیکرٹری سائنس علی طاہر کی موجودگی میں کیے گئے تمام عمل کو بغیر کسی جوز کے صرف ذاتی پسند اور نا پسند کی وجہ سے علی طاہر کی ٹرانسفر کے بعد نئے انٹرویو کیے گئے اور اس ضمن میں اس قدر جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا کہ قانونی لوازمات پرویز کرنے کا بھی ہوش نہ رہا اور خالد مقبول صیدیقی صاحب کو اندھیر ے ہیں رکھا گیا اور ان سے نئے انٹریوز کی اجازت حاصل کی گئی جبکہ پہلے سے گئے انٹریوز کے کوئی بھی نئیے انٹرویو کرنے کے لیے نیا اشتہار دینا لازمی تھا تاکہ قانونی تقاضا پورا ہو سکے۔