بین الاقوامی

چین نے 59 ویں اور 60 ویں بیدو نیویگیشن سیٹلائٹس کامیابی سے لانچ کر دیئے


بیجنگ :چین کے وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 9 بجکر 14 منٹ پر چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 59 ویں اور 60 ویں بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹس کو لانگ مارچ -3 بی کیریئر راکٹ اور یوآن زنگ -1 کے اپر اسٹیج کے ذریعے کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کی 535 ویں پرواز ہے۔چائنا سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم مینجمنٹ آفس سے معلوم ہوا کہ اس بار لانچ کیے گئے دونوں سیٹلائٹس میں خلائی ایٹمی گھڑی کی ترتیب کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور یہ نئی قسم کے انٹر سیٹلائٹ لنک ٹرمینل سے لیس ہیں، جس سے بیڈو-3 سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کے استحکام سمیت دیگر کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی اگلی نسل کے لئے متعلقہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں چین اگلی نسل کے بیدو سسٹم کی تعمیر و ترقی میں تیزی لائے گا ، اور 2035 تک مزید جامع اور ذہین خلائی نظام تعمیر کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker