ٹاپ سٹوری

قومی ترانے پرکھڑے نہ ہونے پر پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی


اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان قونصل جنرل حفیظ محب اللہ شاکر کی پاکستان کے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے سے متعلق وضاحت مسترد کرتے ہیں۔ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بےحرمتی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔ ہم نے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغان قونصل جنرل پاکستان میں سفارت کار کا اسٹیٹس انجوائے کررہے ہیں۔ ان کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہے۔
پشاور میں 12 ربیع الاول کو منعقد رحمت العالمین کانفرنس میں شریک افغان قونصل جنرل اور ان کے ساتھی پاکستان کا قومی ترانہ بجنے پر دیگر شرکا کے ساتھ احتراما کھڑے نہیں ہوئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد ترجمان افغان قونصلیٹ نے وضاحتی بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا جبکہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان قونصل جنرل کی حمایت کی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker