بین الاقوامی

چین ہمیشہ کی طرح سربیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: اطلاعات کے مطابق پرسٹینا میں عبوری خود اختیار اداروں نے شمالی کوسوو میں واقع سربیا کے اداروں میں زبردستی گھس کر کنٹرول سنبھال لیا۔ کوسوو کی پولیس نے سربیا کے چار اہلکاروں کو گرفتار کرکے شمالی کوسوو میں واقع نیشنل بینک آف سربیا سے سربیا کی کرنسی ضبط کرلی۔ کوسوو کی صورتحال ایک بار پھر کشیدگی اختیار کر گئی۔سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے ٹیلی ویژن پر تقریر میں اس کا سخت ردِ عمل دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح سربیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ کوسوو میں سربوں کی سلامتی اور قانونی حقوق اور مفادات کی ضمانت دی جانی چاہیے۔ یکطرفہ اقدامات سے مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی بلکہ علاقائی سلامتی اور استحکام متاثر ہوگا۔ متعلقہ فریقوں کو عملی اور تعمیری بات چیت جاری رکھنی چاہئے اور فعال طور پر کوسوو کے مسئلے کا دیرپا حل تلاش کرنا چاہئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker