بین الاقوامی

چین ، ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر میں بتدریج اضافے کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی

بیجنگ:14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 11 ویں اجلاس میں ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر میں بتدریج اضافے کو نافذ کرنے کے فیصلے کو منظور کر لیا گیا، جو یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی مرد اور خواتین ملازمین کے لیے قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر بھی بڑھا دی جائے گی۔
پندرہ سال میں مرد ملازمین کے لیے قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کر دی جائے گی اور خواتین ملازمین کے لیے قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر بالترتیب 50 سال اور 55 سال سے بڑھا کر 55 سال اور 58 سال کر دی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker