اسلام آباد (سب نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کی گرفتاریوں پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے کہا ہے کہ سوچنا پڑے گا مجھے یہاں رہنا ہے یا نہیں۔شیخ وقاص اکرم پارلیمنٹ سے گرفتار ان 10 رہنماں میں شامل ہیں جنہیں پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں پیش کیا گیا۔شیخ وقاص اکرم نے ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنی پارٹیز نے ہمارے حق میں بات کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اسپیکر صاحب آپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے پروڈکشن آرڈر آیشو کیے۔