بین الاقوامی

چین ، چھنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم خواتین فورم کا انعقاد

بیجنگ(آئی پی ایس) شنگھائی تعاون تنظیم خواتین فورم 11 ستمبر کو صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں شروع ہوا۔ اسٹیٹ کونسلر اور آل چائنا ویمن فیڈریشن کی صدر چن ای جن نے صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط پڑھا اور تقریر کی۔
چن ای جن نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تہنیتی خط کی رہنمائی میں چین، آستانہ سربراہ اجلاس میں سربراہان مملکت کے درمیان اتفاق رائے پر عمل درآمد، "شنگھائی اسپرٹ ” کو آگے بڑھانے، خواتین کے تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے، خواتین کی طاقت کو مزید متحد کرنے، خواتین کے مقاصد کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
فورم میں 150 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سیاسی رہنما ، سفیر، خواتین کے اداروں کے سربراہان، ماہرین اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker