جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ کی معروف کاروباری ہر دلعزیز شخصیت فدا حسین کھوکھر نے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈاکٹر بشارت عزیز اور صحافی ساجد یامین کے چھوٹے بھائی فیصل یامین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا رشید ارشد نے خصوصی طور پر مکہ سے تقریب میں شرکت کی۔
عشائیہ تقریب میں جدہ کے تین بڑے میڈیا فورمز یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم، پاک جرنلسٹس فورم، پاک اوورسیز میڈیا فورم کے ممبران نے شرکت کی ممبران میں امیر محمد خان، سید مسرت خلیل،چوہدری ریاض گھمن،جہانگیر خان، عدیل ریاض،شعیب الطاف راجہ،خالد نواز چیمہ،شباب بھٹہ، محمدعدیل،احمد فواد سواتی،ساجد یامین نے شرکت کی ۔فدا حسین کھوکھر نے آنے والے تمام مہمانوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا ۔
شرکاء نے ڈاکٹر بشارت عزیز اور فیصل یامین کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی مہمانوں نے فدا حسین کھوکھر اور تمام صحافیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔