پاکستانٹاپ سٹوری

اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت و اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ احاطے سے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاری کے رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان زبردست بیان بازی جاری رہی۔ اس دوران اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے چارٹرآف پارلیمنٹ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری لیڈرشپ ساتھ بیٹھے یا نہ بیٹھےکیا ہم ارکان پارلیمنٹ ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔
قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک دوسرےپرتنقید ضرور کریں لیکن رکن کی عزت کابھی خیال رکھیں، اپوزیشن ارکان اورحکومتی ارکان ساتھ بیٹھ کررولزطےکرلیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ گرفتاراراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کردیے تھے، پروڈکشن آردڑز کے بعد سیکیورٹی کے کچھ ارکان کو معطل بھی کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہماری قیادت چاہے یا نا چاہے کیا ہم پارلیمنیٹرین کوئی چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے،
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔
پی پی کے خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ارکان بولنے کی اجازت مانگ رہے ہیں تو انہیں بولنے دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ ہوا ہے اسکی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، ہماری لیڈرشپ چاہے یا نا چاہے کیا ہم پارلیمنیٹرین کوئی چارٹر آف پارلیمان سائن نہیں کرسکتے، جو میں کرسکتا تھا میں نے کیا، میں نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کیا کہ انہوں نے ان لوگوں کو کیوں نہیں روکا جوپارلیمنٹ میں آئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker