بین الاقوامی

چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں قومی سلامتی امور کے اعلیٰ نمائندوں کے 14 ویں برکس اجلاس کے بارے بتایا کہ یہ اجلاس 11 سے 12 ستمبر تک روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہوگا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے سربراہ وانگ ای اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے دوران چین برکس شراکت داروں کے ساتھ موجودہ بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرے گا اور سیاسی طور پر 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے لئے تیاری کرے گا۔

ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ موجودہ اجلاس برکس ارکان میں توسیع کے بعد پہلا قومی سلامتی اجلاس ہے۔ چین برکس اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے، سیاست اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے، برکس تعاون میں نئی روح ڈالنے اور عالمی امن و سلامتی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker