کھیل

زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 کی ڈرافٹنگ مکمل ، ٹیموں نے کھلاڑی چن لئے

ہرارے : زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 کے لئے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور 6 فرنچائز نے اپنے اپنے اسکواڈ مکمل کرلئے ہیں ۔
زیم افرو ٹی 10 کا دوسرا سیزن 21 ستمبر سے شروع ہوگا اور 29 ستمبر کو ہرارے میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

ڈرافٹنگ میں ڈیوڈ وارنر، سکندر رضا، کولن منرو، ڈیوڈ ملان، کارلوس بریتھ ویٹ اور کرس لین سرفہرست رہے تاہم سب کی توجہ کا مرکز زمبابوے کے کھلاڑیوں ہوں گے جنہوں نے حالیہ دنوں میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔

زیم افرو ٹی 10 کے پلیئر ڈرافٹ کے لئے 400 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی پلیئر ڈرافٹنگ کے کل 12 راؤنڈ تھے۔ جس کے دوران 64 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا بلاوایو بریوز جیگوارز نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اپنا 16 کا اسکواڈ مکمل کیا۔

ٹی 10 گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ زیم افرو ٹی 10 کے سیزن 2 سے قبل بہت جوش و خروش ہے کیونکہ کھلاڑی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ایک شاندار ٹورنامنٹ ہوگا اور اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم کامیاب ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker