اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خواندگی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواندگی ایک بنیادی انسانی اور آئینی حق ، تعلیم معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا انتہائی اہم کردار ہے، تعلیم اور خواندگی ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں،
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معیاری تعلیم اور شرح خواندگی میں کمی ہماری ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں ، ان رکاوٹوں کو عبور کیے بغیر آ گے بڑھنے کی کوئی بھی منصوبہ بندی کامیاب نہیں ہو سکتی، آوٹ آف سکول بچوں کو فوری اسکولوں میں لانے اور شرح خواندگی میں اضافے کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پاکستان کی مستقبل کی شرحِ خواندگی کو درپیش خطرات کا فوری ازالہ ضروری ہے، آئیے سب کے لیے خواندگی اور تعلیم کو فروغ کے لیے بحیثیت قوم مل کر کام کریں۔