ٹاپ سٹوری

جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکا، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق

پشاور(آئی پی ایس) جنوبی وزیرستان کے وانا کڑیکوٹ بازار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں قبائلی رہنما ملک جمیل کا بیٹا شمس الدین جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں قبائلی رہنما کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا جس میں ملک جمیل سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔
قبائلی رہنما ملک جمیل گھر سے وانا بازار جا رہے تھا کہ راستے میں دھماکا ہوا جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker