پاکستانتازہ ترین

قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کا تاریخ ساز دن،تحفظ ختم نبوت کے سپاہیوں کی تصویر آئی پی ایس پر

اسلام آباد(آئی پی ایس) آج سے پچاس سال قبل 7ستمبر 1974 بروز ہفتہ قادنیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا اور آج 7 ستمبر 2024 بروز ہفتہ قادنیوں کو غیر مسلم قرار دئیے پچاس سال ہو چکے ۔
تفصیلات کے مطابق 7ستمبر 1974 کو پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ،اس عظیم معرکہ کو جیتے ہوئے آج 50سال مکمل ہو چکے ہیں ،آج کے دن 1974 میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق متفقہ آئینی ترمیم منظور کی گئی۔متفقہ آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اس وقت کے وزیراعظم قائد اعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور تمام سیاسی اکابرین و زعماء کو جاتا ہے۔اس آئینی ترمیم کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والوں کو آئینی طور پر باقاعدہ غیر مسلم قرار دیا گیا۔
ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کی اساس اور مسلمانوں میں وحدت کی علامت ہے۔آپﷺ سلسلہ نبوت کی آخری کڑی ہیں اور یہ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔قرآن مجید میں ختم نبوت کے واضح احکامات ہیں کہ آپ ﷺ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker