پاکستانتازہ ترین

چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے متحرک

اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے متحرک
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ ، سنئیر صحافیوں ، حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ۔
چوہدری شجاعت حسین سے سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نےملاقاتیں کیں ۔
چوہدری شجاعت حسین نے سنئیر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ اور محسن بیگ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی
سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک بھی ملاقاتوں میں موجود تھے ۔
ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔قومی راہنماوں کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے آگے آنا چاہیے ،
اراکین پارلیمنٹ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے نکلنے کے لیے قومی ایجنڈا ترتیب دیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker