تازہ ترینپاکستان

ترکیہ نے عرفان نذیر اوگلو کو اسلام آباد میں نیا سفیر تعینات کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) ترکیہ نے پاکستان کے لیے نیے سفیر کی تقرری کر دی-
سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ نے عرفان نذیر اوگلو کو اسلام آباد میں نیا سفیر تعینات کر دیا۔
عرفان نذیر اوگلو ڈاکٹر مہمت پاجاچی کی جگہ لیں گے،ترکیہ کے نیے سفیر رواں ماہ کے آخر تک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اسلام آباد پہنچ جائیں گے،ستمبر کے آخر تک ڈاکٹر مہمت پاجاچی جدہ پہنچ جائیں گے،
سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مہمت پاجاچی نے اسلام آباد میں الوداعی تقریبات و ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،
سبکدوش ہونے والے ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجاچی اسلامی تعاون تنظیم ہیڈ کواٹرز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،
ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان کے قریبی ساتھی اور مسلم سکالر ہیں،ڈاکٹر مہمت باجاچی کو اسلامی تعاون تنظیم کا اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا تھا،نو تقرر شدہ ترکیہ سفیر عرفان نذہر اوگلو انقرہ میں ترک دفتر خارجہ میں سپورٹ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ہیں-

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker