بین الاقوامی

سینیگال کے صدر کی اہلیہ کے ساتھ چینی صدر کی اہلیہ کی غیر رسمی ملاقات

بیجنگ:4 ستمبر کی صبح صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں سینیگال کے صدر کی اہلیہ میریمائے فائی سالہ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی ۔
پھنگ لی یوان نے میریمائے کو چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور چین کا پہلا سرکاری دورہ کرنے پر صدر فائی کے ساتھ چین آنے پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور سینیگال میں ثقافت اور روایات کے لحاظ سے بہت کچھ مشترک ہے اور وہ عوامی تبادلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم اور دوستی کو گہرا کرنے کی منتظر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں اپنے تجربے کو محترمہ میریمائےکے ساتھ بانٹنے کے لئے تیار ہیں، اور مشترکہ طور پر چین اور افریقہ میں خواتین کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لئے تیار ہیں.
محترمہ میریمائےنے سینیگال سمیت افریقی ممالک میں خواتین اور بچوں کے لئے پھنگ لی یوان کی طویل مدتی توجہ اور دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ سینیگال کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے چین کی حمایت اور مدد کی تعریف کی اور دونوں فریقوں کے مابین تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور سینیگال اور چین کے مابین دوستی میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker