بین الاقوامی

امریکہ اور چین کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں پر مذاکرات بیجنگ میں ہوں گے

بیجنگ: چین اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق بین الاقوامی موسمیاتی پالیسی پر امریکی صدر کے سینئر مشیر جان پوڈیسٹا 4 سے 6 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی لیو ژین من کے ساتھ "اکیسویں صدی میں موسمیاتی کارروائی کو مضبوط بنانے سے متعلق ورکنگ گروپ” کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں فریقین چین امریکہ ورکنگ گروپ کے تحت عملی تعاون، اپنی اپنی مقامی موسمیاتی پالیسی کے اقدامات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کثیر الجہتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker