اسلام آباد( آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ فوجی ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں، کہا ہے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ جب کہ درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی؟
رجسٹرار نے اعتراض میں کہا ہے کہ پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ فوجی عدالتوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟