بین الاقوامی

تائیوان انتظامیہ کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کی ناکام کوشش صرف خودکو رسوائی ہی دے سکتی ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : 53 واں پیسیفک آئی لینڈز فورم حال ہی میں ٹونگا کے دارالحکومت نوکو الوفا میں منعقد ہوا اور تائیوان انتظامیہ نے فورم میں شرکت کی کوشش کے لئے ایک وفد بھیجا۔

جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین  کا اٹوٹ حصہ ہے، ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول اور بین الاقوامی برادری کا عالمگیر اتفاق رائے  ہے۔”دو چین” یا "ایک چین، ایک تائیوان” بنانے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہو جائے گی۔

تائیوان انتظامیہ کی جانب سے  کانفرنس میں شرکت کے ذریعے اپنے وجود کے احساس کو  پیدا کرنے کی کوشش صرف خود اور دوسروں کو دھوکہ دے سکتی ہے اور خود کو رسوائی دے سکتی ہے۔

فلپائن اپنی سلامتی کی قیمت پر امریکہ کی سازش کا شکار نہ بنے: چینی وزارت خارجہ 
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں  فلپائن میں امریکہ کے درمیانے فاصلے تک مار کرنےوالے میزائل کی تعیناتی کے حوالے سے  کہا  کہ امریکہ اور فلپائن کے اس اقدام سے  جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی کو بھڑکایا جائےگا اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا، جس پر  خطے کے ممالک میں حالیہ عرصے میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔

فلپائن کو امریکہ کے حقیقی مقصد سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے اور  اپنی سلامتی کے مفادات کو قربان کرکے امریکا کی سازش کا شکار نہیں بننا چاہئے۔فلپائن کو  اپنے کئے گئے کھلے وعدے کے مطابق درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کو جلد از جلد  ہٹانا چاہیئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker