کھیل

نیویارک اسٹرائیکرز میکس 60 کے فائنل میں پہنچ گئی

سیمن جزائر : میکس 60 افتتاحی ایڈیشن میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے مضبوط واپسی کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ جس کے لئے انہوں نے یکے بعد دیگرے بوکا ریٹن ٹریل بلیزرز اور گرینڈ سیمن جیگوارز شکست دی۔

فائنل تک رسائی اور بوکا ریٹن ٹریل بلیزرز اور گرینڈ سیمن جیگوارز کے خلاف جیت پر ں بات کرتے ہوئے کولن منرو نے کہا کہ ہمیں 100 رنز سے آگے نہیں آزمایا گیا لہذا ہمارا نقطہ نظر جارحانہ رہا اور موقع دیتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھایا۔ ہم نے اعتماد کی بدولت کامیابی حاصل کی۔

نیو یارک اسٹرائیکرز کی مضبوط لائن اپ نے مہم کے آغاز سے ہی ان کی کامیابی میں کردار ادا کیا ہے۔ اسٹرائیکرز نے کولن منرو، تھیسارا پریرا، برینڈن میک مولن، اسورو اڈانا اور مچل اوون اور کارلوس بریتھ ویٹ جیسے کھلاڑیوں کی بیٹنگ لائن اپ کی بدولت باقاعدگی سے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے میامی لائنز ، بوکا ریٹن ٹریل بلیزرز اور سیمن جیگوارز جیسے سخت حریفوں کو شکست سے دوچار کیا۔
فائنل نیو یارک اسٹرائیکرز اور کیریبین ٹائیگرز کے درمیان ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker