ٹاپ سٹوری

جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہورہی ہیں، لگتا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان

راولپنڈی( آئی پی ایس) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہورہی ہیں، لگتا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ جیل کے جس کمرہ میں رکھا ہوا ہے، وہ اوون ہے لیکن اس کے باوجود مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہوگی ملک اور قانون کے لیے ہوگی۔ عوام فوج سے پیار کرتے ہیں، کیونکہ وہ ہمارا دفاع کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں دیکھیں عوام باہر نکلی تو اپنا حق لیا، صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں ہوتے۔ اپیل ہے کہ فوج سب کی ہے، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔

عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت یے اور اب ہم بنگلہ دیش سے ہار گئے ہیں۔ محسن نقوی کی کیا کوالیفکیشن ہے جو اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ تعینات اسٹاف کو چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا گیا ہے، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر ہوں گے۔ اہلیہ بشریٰ کے کمرے میں چوہے آچکے ہیں، وہ نماز پڑھتی ہے اور چوہے چھت سے گرتے ہیں۔ آج عدالت کو آگاہ کیا ہے تاکہ چوہے ختم ہوسکیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker