
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کچے کے علاقے میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کیا۔
اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کی ادائیگیِ فرض کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں،شہید اہلکار قوم کے بہادر سپوت تھے، ان کی قربانیاں رائیگاںنہیں جانے دیں گے،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا،امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ملک کی خاطر جان دینے والوں کی یہ قوم ہمیشہ مقروض رہے گی،پنجاب حکومت واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔