ٹاپ سٹوری

عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا نیا یوٹرن


اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے وعدہ معاف گواہ اور ممبر پاکستان تحریک انصاف واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی۔
واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے محمد ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا جبکہ اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف درخواست پر آج ہی اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا، ہمیں عمران خان نے ہمیشہ ہمیں پرامن جدوجہد کا درس دیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف اڈیالہ جیل پہنچ گئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سینیٹر اعظم خان سواتی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے جبکہ ملزمان کے متعدد وکلا بھی اڈیالہ جیل پہنچنا شروع ہو گئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker