تازہ ترینپاکستانصحت

منکی پاکس کی وبا۔ ڈبلیو ایچ او کا اعلیٰ ترین سطح کا الرٹ جاری

دو سال بعد منکی پاکس کی وبا نے ایک بار پھر بین الاقوامی برادری میں بڑے پیمانے پر تشویش پیدا کردی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق منکی پاکس کی وبا افریقہ سے یورپ اور ایشیا تک پھیل چکی ہے۔ سویڈن اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اس وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے منکی پا کس کی وبا کو "بین الاقوامی تشویش کی صحت عامہ کی ہنگامی حالت” قرار دیا ہے۔
سی ایم جی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں منکی پاکس کے دو کیسز پائے گئے ہیں اور ایک اور مریض کے نمونے تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں جس سے اب ملک میں اس وبا کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق 15 اگست کو پاکستان کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ ملک میں 2024 کے بعد سے منکی پاکس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آیا ہے۔ رواں سال اب تک منکی پاکس کے مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسز کی یہ تعداد گزشتہ پورے سال سے تجاوز کر گئی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker