ٹاپ سٹوری

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، ڈی سی پنجگور کی شہادت میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک

مستونگ میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران بی ایل اے کے تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے تین دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور 12 اگست کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔ اس آپریشن کے ذریعے مجرموں سے ان کی اس گھناؤنی کارروائی کا بدلہ لے کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں-

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker