کھیل

میکس 60 کیریبین لیگ میں نیو یارک اسٹرائیکرز کا کیریبین ٹائیگرز سے مقابلہ

سیمین جزائر : میکس 60 کیریبین لیگ کے افتتاحی سیزن میں نیویارک اسٹرائیکرز کا مقابلہ کیریبین ٹائیگرز سے ہوگا جو سیمین جزائر کے جمی پاول اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ابوظبی ٹی 10، لنکا پریمیئر لیگ اور لیجنڈز کرکٹ ٹرافی جیسے بین الاقوامی لیگز میں شاندار کارکردگی کا ورثہ رکھنے والی اسٹرائیکرز فرنچائز اسی طرح کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے اور ناظرین کو ایک ایسے فارمیٹ میں محظوظ کرنے کی خواہاں ہے جو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
اسٹرائیکرز نے ایک جاندار اسکواڈ تشکیل دیا ہے جس میں ابھرتے ہوئے اور تجربہ کار دونوں کھلاڑی شامل ہیں۔

اسکواڈ میں کولن منرو، تھیسارا پریرا (کپتان)، اسورو ادانا، کارلوس بریتھویٹ، کینر لیوس اور برینڈن میک مولن جیسے نامور نام شامل ہیں جو اینجلو پریرا، چندرپال ہیمراج، مچل اوون، انش پٹیل، مطیع اللہ خان، کینڈل فلیمنگ، ٹرائے ٹیلر، اکشے نائیڈو، ایلیسینڈرو مورس، اکھلیش آر بوڈگم اور ڈیون کوڈنگر جیسے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker