کھیل

ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ کی جانب سے ڈوپنگ کیس سے ملوث امریکی کھلاڑی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل

امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ کھلاڑی ایلین نائٹن کا ،رواں سال مارچ میں اسٹیرائڈز کے لئےڈوپنگ ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پیرس اولمپکس میں ان کی شرکت کی منظوری دی۔ ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایلین نائٹٹن کے ڈوپنگ کیس کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کی ہے۔
اس واقعے پر ایک بیان میں چین کے اینٹی ڈوپنگ سینٹر نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ڈوپنگ کیسز سے نمٹنے میں اپنے طریقوں اور اصولوں کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے اور دیانت داری و مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے اقدامات عالمی اینٹی ڈوپنگ سسٹم کے مقاصد سے مطابقت رکھتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker