پاکستانٹاپ سٹوری

بانی پی ٹی آئی کی سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا


اسلام آباد(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی کے لئے سہولت کاری کے الزام کا معاملہ،2افراد کو حراست میں لے لیا گیا،
حراست میں لئے گئے افراد میں جیل اسسٹنٹ ناظم،سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں ۔
زیر حراست سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے قریب رہائش پذیر ہے۔
اڈیالہ جیل سے ہٹائے گئے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید 6ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی،
محمد اکرم کے 2اردلی،3وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی،تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کئے جاتے ہیں،
بانی چیئرمین کو موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ 3یورپی ممالک کے نمبرز پر بنائے گئے واٹس ایپ ٹیلی فون کے لئے استعمال ہونے کے شواہد مل گئے۔
اڈیالہ جیل سے ہٹائے گئے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم پی ٹی ائی رہنما زلفی بخاری،ایک سابق صوبائی وزیر پنجاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں ۔محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لئے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 15سال سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل تعینات رہے۔
بانی پی ٹی ائی کو خلاف ضابطہ فراہم سہولیات،پیغام رسانی کے معاملات پر جیل انتظامیہ کی میٹنگ اج ہونے کا امکان ہے ۔
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی نگرانی کا فیصلہ
دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری پر گرفتاری کے بعد عمران خان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی بھی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف تعینات جیل کے عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں رہائش پذیر اہلکاروں کو بھی اب مکمل تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا، جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران جیل کے عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker