تجارت

یوم آزادی، عہد کرتے ہیں کہ بہتر فیصلے کرکے ملک کومعاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے قوم کو77ویں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست پاکستان کی تاریخ کا درخشاں باب ہے ،آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ، ہمارے آبائو اجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان کو آزاد مملکت بنایا تھا،14اگست آزادی کیلئے دی جانے والی ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،
اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں ،پاکستان ہماری شناخت ہے اور اسکے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں ،
احسن بختاوری نے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ بہتر فیصلے کرکے ملک کومعاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن کر ہی ہم اصل آزادی حاصل کر سکتے ہیں،ہمیں اپنے ملک کو آگے لے جانے کیلئے مزید محنت اور تعمیری کام کرنے پڑیں گے ،آئیں آج کے دن ہم سب یہ عہد کریں کہ ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے، پاکستان کو نہ صرف ایک عظیم مملکت بنائیں گے بلکہ اس کا نام دنیا بھر میں روشن کرینگے،یوم آزادی کے موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوںاور بہنوں کو بھی یاد رکھیں ، آئیں سب جشن آزادی کے موقع پر وطن کی مٹی کو حقیقت میں سرسبز بنانے کا عزم کریں، پودا لگائیں اور اسکو تناور درخت بنانے تک اسکی حفاطت کریں،آئیں وطن کا قرض اتاریں، مٹی کا قرض اتاریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker