پاکستان

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

اسلام آباد ( )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے پر ملک وقوم کا نام روشن کر دیا ، ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے جس پر تمام بزنس کمیونٹی مبارکباد پیش کرتی ہے،محدود وسائل کیساتھ کامیابی کیلئے بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے،جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے دو بار 90 میٹر سے زیادہ تھرو پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جس پر ہمیں فخر ہے، ارشد ندیم کا مستقبل روشن ہے دعا ہے ایسے ہی ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker