پاکستان

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر بھارت کا کڑا احتساب کرنا چاہیے، احسن بختاوری

اسلام آباد: صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز احسن بختاوری نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے بیان میں کہا کہ 5اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کاایک اور سیاہ باب ہے، 5اگست2019کو مظلوم کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی جابرانہ اور ظالمانہ کوشش کی گئی،

صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کے منہ پر سیاہ دھبہ اور اسکے سیکولر ریاست اور انسانی حقوق کے واویلے پر طمانچہ ہیں،

کشمیری کسی بھی صورت بھارت کے ان ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے،

بھارت نے گزشتہ 77سال سے کشمیری عوام پر بدترین ریاستی دہشت گردی اورظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ،
احسن بختاوری نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ اور بھی دراز ہو گیا،

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم پر بھارت کا کڑا احتساب کرنا چاہیے،

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،

پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کشمیری بھائیوں کی آواز ہر فورم پربلند کرتی رہے گی،

عالمی برادری بھارت پر دبائوڈال کر5اگست کے غیر آئینی،غیر قانونی اقدامات واپس لینے پر مجبورکرے ،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker