پاکستان

خطے میں پائیدار امن و امان کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے،5اگست2019کو کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی ظالمانہ کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا 5اگست کا اقدام مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنیکی سازش ہے ،

پاکستان کو اس حوالے سے کشمیری قیادت کیساتھ ملکر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،

بھارت بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا،

خطے میں پائیدار امن و امان کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،

عاطف اکرم شیخ نے کہا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370اور 35اے کی منسوخی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،

اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے ،

پاکستانی قوم کی کشمیریوں سے لازوال وابستگی ہے ،تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے ،

بزنس کمیونٹی جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے اور مظالم کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker