بین الاقوامی

"نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع "کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد

بیجنگ(آئی پی ایس)حال ہی میں جاپان، جنوبی کوریا، ہندوستان، ملائیشیا، فلپائن، میانمار، ترکیہ، افغانستان اور منگولیا میں چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” نئے دور میں چین کی گہری اصلاحات سے پیدا ہونے والے عالمی مواقع” کے موضوع پر گلوبل ڈائیلاگ کا کامیاب انعقاد ہوا۔

ایشیا کے مختلف ممالک کی سیاسی شخصیات، تھنک ٹینک کے ماہرین، کاروباری رہنماؤں، میڈیا کی شخصیات اور نوجوانوں کے نمائندوں نے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے اقدامات کی روشنی میں چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے ایشیائی ممالک کے لیے پیدا ہونے والے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker