فن و فنکار

پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر کے جشن آزادی کے خصوصی ڈرامے "پہلا قدم” کی ریکارڈنگ


اسلام آباد:14 اگست کا دن تمام پاکستانیوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جب لازوال قربانیوں کے بعد پاکستان کا حصول اور آزاد فضا میں سانس لینا ممکن ہوا۔

اگست کے مہینے میں پاکستانیوں کا جذبہ حب الوطنی عام دنوں سے کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔

اس موقع پہ رنگا رنگ تقریبات اور پروگراموں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔دیرینہ روایت دہراتے ہوئے 14 اگست جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاکستان ٹیلی ویژن اس بار بھی نے تمام سینٹرز کے درمیان خصوصی ڈراموں کا مقابلہ کا انعقاد کیا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام میں جذبہءحب الوطنی کو مہمیز کرنا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے ماضی میں بھی منعقدہ ایسے مقابلےآزادی کی خوشی اور آزاد وطن کے حصول کی قربانیوں کی یاد دلاتے مستقبل کے نئے راستے متعین کرنے کی طرف مائل کرتے رہے ہیں۔

اس سال منعقدہ ڈرامہ کمپیٹیشن کے تحت گزشتہ روز پی ٹی وی اسلام آباد سینٹر کا خصوصی کھیل” پہلا قدم "ریکارڈ کیا گیا جس کا بنیادی موضوع بہتر مواقع کی تلاش میں پاکستان کو چھوڑ کر بیرونِ ملک جانے والے نوجوانوں کی سوچ کا احاطہ کرتے ہوئے انہیں اپنی سر زمین کی خدمت کی مائل کرتے ہوئے انہیں مادہ پرستی کے بجائے حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنا ہے۔ڈرامے کو اسلام آباد کی مختلف دیدہ زیب لوکیشز پہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈرامے کا سکرپٹ کامران طارق نے لکھا ہے۔فنکاروں میں عثمان پیر زادہ، طارق بٹ،میسون ندیم، عائشہ ایوب اور احمر علی شامل ہیں جبکہ کیمرہ مین بہادر علی، پروڈکشن کو آرڈینٹرمحبوب جان ہیں۔ پچاس منٹ دورانیہ کے اس خصوصی کھیل کے پروڈیوسر فواد فیاض وڑائچ اور سید عاطف گردیزی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker