بین الاقوامیٹاپ سٹوری

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایران میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا


تہران(آئی پی ایس) ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔
ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کا سخت اور دردناک جواب دیا جائے گا۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ ہانیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔
ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں 2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker