ٹاپ سٹوری

عمران خان کی ممکنہ فوجی حراست کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ممکنہ فوجی حراست کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عذیرکرامت بھنڈاری کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے موقف اپنایا ہے کہ انہیں اپنے خلاف 9 مئی سے متعلق مقدمات میں فوجی حراست میں دیے جانے کا خدشہ ہے، عدالت 9 مئی کے مقدمات میں ان کی حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے۔
دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کی حراست ممکنہ طورپرفوج کو دینے کیخلاف حکم جاری کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر فوجی حکام عمران خان کی تحویل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ واجب العمل ضابطے اور انصاف کے تقاضوں کے برخلاف عمل ہوگا، درخواست گزار کے مطابق یہ قانون کے بھی خلاف ہوگا جسے سپریم کورٹ جواد ایس خواجہ بمقابلہ فیڈریشن آف پاکستان کے مقدمہ میں واضح کرچکی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق مذکورہ مقدمہ میں سپریم کورٹ شہریوں کا کورٹ مارشل کے ذریعے ٹرائل غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔ تاہم، موجودہ پٹیشن کے تناظر میں جو بات اہم ہے، وہ اس مقدمے کی فائنڈنگ ہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے سلسلے میں فوجی حکام نے جس طرح 103 افراد کو حراست میں لیا تھا وہ غیر قانونی تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker