اسلام آباد(سب نیوز )ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائیگا۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیرکی شکایات ہوئیں کیونکہ مشینری غیرفعال تھی، ای پاسپورٹ کی مشینری لینے کے لیے منظوری دی ہے، پاسپورٹ کی چھپائی کیلیے 6 نئے پرنٹر بھی آجائیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی چھپائی کے عمل میں تاخیر پر قابو پالیں گے، ستمبر میں پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائیگا۔ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر میں اضافی کانٹربنائے گئے ہیں، پاسپورٹ کا سسٹم 20سال پرانا تھا، 20 پرانے پرنٹر تھے جن میں سے 13 چل رہے تھے، لیمینیشن پیپرز کا مسئلہ ڈالر کی وجہ سے آرہا تھا جو حل کرلیا گیا ہے۔