
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔
،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے نام خط میں کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،
مجھے ایڈہاک جج کے طور پر دوبارہ منتخب کر کے جو عزت بخشی گئی اس کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مشکور ہوں۔
جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے خط میں کہا کہ ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی،
موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں،