کھیل

پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں مدمقابل

نارتھمپٹن :ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنلز میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز نے اپنے اپنے حریفوں کوشکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو 86 رنز سے شکست دیپہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
یونس خان کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔کامران اکمل نے 31 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
شعیب ملک (24 گیندوں پر 39) اور تنویر (18 گیندوں پر 40) نے اننگز کو تقویت بخشی ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور ایس بین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے اپنی اننگز کا آغاز مثبت انداز میں کیا۔ ڈیوائن اسمتھ نے 14 گیندوں پر 28 رنز بنائے جبکہ کرس گیل نے 19 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ تاہم ان کی کوششیں ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے کافی نہیں تھیں کیونکہ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے 30 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعید اجمل اور یاسرعرفات نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ کو پارٹنرشپ قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 19.5 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز ہی بنا سکی۔دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 86 رنز سے ہرایا ۔ یوراج سنگھ کی قیادت والی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔
جواب میں آسٹریلین چیمپئنز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بناسکی۔ اب پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker