بین الاقوامی

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو مسافر بسیں ندی میں گر گئیں،65افراد لاپتہ

سی ایم جی نامہ نگار نے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق 12 تاریخ کی صبح جنوبی نیپال کے چتوان علاقے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو مسافر بسیں سڑک کنارے چوشولی ندی میں گر گئیں۔
چتوان ضلع کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں 65 مسافر لاپتہ ہیں ۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں سمیت متعدد ریسکیو فورسز نے جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker