بین الاقوامی

امریکی یوتھ ایکسچینج گروپ کا سی ایم جی شنگھائی انٹرنیشنل میڈیا پورٹ کا دورہ

بیجنگ:11 جولائی کی صبح ، امریکہ کی 7 ریاستوں کے 14 اسکولوں کے تقریبا 100 امریکی اساتذہ اور طلباء پر مشتمل امریکی نوجوانوں کے ایک وفد نے شنگھائی میں چائنا میڈیا گروپ کے انٹرنیشنل میڈیا پورٹ کا دورہ کیا۔
امریکی یوتھ ایکسچینج گروپ چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ "اگلے پانچ سالوں میں تبادلے اور تعلیم کے لئے 50،000 امریکی نوجوانوں کو چین مدعو کرنے” کے اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔
خیال رہے کہ امریکی یوتھ ایکسچینج گروپ شنگھائی میں دو روز قیام کرے گا، نیو یارک یونیورسٹی شنگھائی، ایسٹ چائنا نارمل یونیورسٹی اور دیگر معروف اداروں کا دورہ کرے گا اور "اسٹڈی ان شنگھائی” ایکسچینج میٹنگ جیسی سرگرمیوں میں شرکت کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker