
بیجنگ: 30 واں چائنا لان چو سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ 6 سے 10 جولائی تک چین کے صوبہ گانسو کے لان چو شہر میں منعقد ہورہا ہے۔
"مواقع کا اشتراک،ترقی اور خوشحالی کی مشترکہ تلاش” کی تھیم کے تحت اس میلے کا مقصد ملک کے کھلے پن کی حکمت عملی سے فعال طور پر ہم آہنگ ہونا اور کھلے تعاون کا ایک بین الاقوامی اور پیشہ ورانہ پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے۔
نمائش کے 5 شعبے ہیں جن میں سلک روڈ سے متعلق انٹرنیشنل کوآپریشن، ریجنل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج، گانسو کی مخصوص صنعتیں، فیشن ایبل کنزیومر گڈز،گانسو کی مقامی زرعی مصنوعات اور لان چو سرمایہ کاری اور تجارتی میلے کے ثمرات شامل ہیں۔
چین میں 29 سفارت خانے، قونصل خانے اور کاروباری انجمنیں ، ہانگ کانگ اور تائیوانسمیت 18 صوبائی یونٹس میلے میں شریک ہیں۔ 1,800 سے زیادہ کمپنیاں اور تقریباً 7,000 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش میں تقریباً 30 کیٹیگریز کی دس ہزار سے زائد مصنوعات شامل ہیں، جن میں نان فیرس دھات کاری، نئی توانائی، جدید زراعت، الیکٹرانک ٹیکنالوجی، ثقافتی سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال، بائیو میڈیسن اور روزمرہ کی اشیائے صرف شامل ہیں۔