اسلام آباد:چینی صدر شی جن پھنگ نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس آستانہ سمٹ میں اہم تقاریر کیں۔ بین الاقوامی شخصیات نے صدر شی کی تقاریر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور دنیا کے مستقبل کے تعاون اور ترقی کے لئے اہم رہنمائی ہے۔
ایس سی او کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم پرامن ترقی کی خواہاں ہے، اچھی ہمسائیگی اور دوستی کے لیے پرعزم ہے، ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کرتی ہے، اور یہ کہ "شنگھائی اسپرٹ” شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے لئے ایک مشترکہ قدر اور ایکشن گائیڈ بن گیا ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیسی کی ڈائریکٹر فرحت آصف نے یہ خیال ظاہر کیا کہ صدر شی کی تقریر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس تنظیم میں بات چیت اور تعاون کے طریقہ کار کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ جیسا کہ صدر شی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اور اس تنظیم کا خاندان تعاون، بات چیت اور ترقی کی خواہش کا مظہر ہے۔
بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ تعاون کو مستحکم کرنے ، لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کا عزم علاقائی اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے اور یہ تمام انسانیت کے لئے ایک بہتر مستقبل لائے گا۔