تجارتتازہ ترین

صدر ایف پی سی سی آئی کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے پر نظر ثانی کا مطالبہ


اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے عوام اور بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بجلی بلوں کامسئلہ کاروبار، معیشت اور صارفین کے لیے سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، بجلی کی موجودہ قیمت میں بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ توانائی سیکٹر میں دیرپا اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، لائن لاسز اور چوری سمیت کئی مسائل بجلی نظام کو درپیش ہیں جو فوری حل طلب ہیں،بجلی کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں اور ڈسکوز کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز معیشت کو دلدل سے نکالنے کے لیے چارٹر آف اکانومی کریں، ڈسکوز سمیت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے،بجلی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker