بین الاقوامیٹیکنالوجی

چین کے شینزو-18 خلاباز عملے کی کیبن سے باہر دوسری سرگرمی کامیابی سے مکمل


بیجنگ: چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق بیجنگ وقت کے مطابق 3 جولائی 2024 کی رات دس بج کر 51 منٹ پر تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے تک کیبن سے باہر سرگرمیوں کے بعد شینزو-18 عملے کے خلابازوں یے گوانگ فو، لی چھونگ اور لی گوانگ سو نے خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمینی سائنسی عملے کے تعاون اور مدد سے خلائی اسٹیشن کے کیبن سے باہر پائپ لائنوں، کیبلز اور اہم آلات کی خلائی ملبے سے حفاظت کے لئے متعدد آلات نصب کیے اور کیبن سے باہر معائنے کا کام مکمل کیا۔
خلا باز یے گوانگ فو اور لی چھونگ بحفاظت ون تھیان تجرباتی ماڈیول میں واپس آ گئے ہیں ، اور یوں کیبن سے باہر کی سرگرمیاں مکمل طور پر کامیاب ہوئی ہیں۔
تاحال چین کے شینزو-18 کے خلاباز عملے کا ایک تہائی مشن مکمل ہو چکا ہے اور بعد میں مدار میں بڑی تعداد میں سائنسی اور تکنیکی تجربات کیے جائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker