بین الاقوامی

اسرائیل کے شام پر فضائی حملے،2افراد شہید


مقامی وقت کے مطابق 27 جون کی علی الصبح شامی فوج نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 26 جون کی رات دیر گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی شام کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد شہیداور ایک زخمی ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 تاریخ کو رات گیارہ بج کر 40 منٹ پر اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے جنوبی شام کے کئی مقامات پر فضائی حملے کیے اور شامی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کی جانب سے داغے گئے کچھ میزائلوں کو مار گرایا۔

فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، ایک فوجی زخمی اور کچھ مادی نقصان ہوا۔
شامی میڈیا "شام ایف ایم” کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی مضافات کے آس پاس کے علاقے پر اسرائیل نے 26 تاریخ کو رات گئے حملہ کیا اور حملے کے بعد دو عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔
سنہ 2011 میں شامی خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بہانے شام میں بار بار اہداف پر حملے کرتی رہی ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں فلسطین اسرائیل تنازعے کے ایک نئے دور کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے شام میں اہداف پر زیادہ حملے کیے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker