بین الاقوامی

جنوبی کوریا میں آگ لگنے سے چینی شہریوں کی ہلاکتیں،چین کا جلد ازجلد حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کا مطالبہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جنوبی کوریا کی بیٹری فیکٹری میں آگ لگنے سے متعدد چینی شہریوں کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت آگ سے ہونے والے بھاری جانی نقصان کو بہت اہمیت دیتی ہے۔
ہم حادثے میں جان بحق ہونے والوں اور ان کے اہل خانے کے ساتھ گہری تعزیت اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
چین نے جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد حادثے کی وجوہات معلوم کرے، زخمیوں کا پوری طرح علاج کرائے، حادثے کی تحقیقات کرے اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم فالو اپ میں اچھے انداز سے اپنی پوری کوشش جاری رکھیں گے۔جنوبی کوریا میں آگ لگنے کی وجوہات اور ہلاکتوں کی مزید تحقیقات اور تصدیق جاری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker