پاکستانٹاپ سٹوری

وفاقی کابینہ نےآپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی کابینہ نے "آپریشن عزم استحکام” کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا، وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے "آپریشن عزم استحکام” کی باضابطہ منظوری دے دی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو "عزم استحکام آپریشن” سے متعلق قیاس آرائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام ماضی کے آپریشنز کی طرح نہیں ہے، عزم استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ چند دن قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی تاہم تحریک انصاف کی جانب سے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker